اسلام آباد(جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس؛ نئی جےآئی ٹی کی تشکیل کیلئے وزارت قانون سےرائے طلب کر لی گئی ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو مظہر کاکاخیل کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔
وزارت داخلہ نے اپنے مراسلہ میں وزارت قانون سے پوچھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی آر سے قبل ایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیا اب تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے یا نہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے وزارت داخلہ کو 3 روز قبل خط لکھا تھا۔