اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس پہلا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مسترد۔ تاریخیں بھی غلط۔ ایف آئی اے کو حتمی چالان کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور پوسٹ مارٹم کی تلاش۔ تنیوں ملزمان کی رہائی سے متعلق درخواستیں خارج۔
ایف آئی اے عبوری چالان میں محسن علی کو قتل کا براہ راست ملزم قرار دیا گیا ہے۔ خالد شمیم پر سازش ، معظم علی پر سہولت کار کا الزام جبکہ ایم کیو ایم کے قائد ، سینئر رہنما محمد انور اور افتخار حسین کو قتل کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے دو صفحات کی ایک رپورٹ بھی جمع کرائی ہے جس میں محسن علی کیساتھ کاشف کو بھی قتل کا براہ راست ملزم قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق ریکارڈ اور ثبوت کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کیا ہے۔