اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کا ٹرائل سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عدالت میں پیش کرنے میں سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو تجویز دی تھی کہ اس اہم کیس کے ملزمان کا جیل ٹرائل کرایا جائے ، جبکہ وزارت داخلہ خود بھی یہی چاہتی تھی تا کہ ملزمان میڈیا کا سامنا نہ کریں۔