اسلام آباد (جیوڈیسک) سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا جس کے مطابق محسن علی سید نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا جبکہ ملزم خالد شمیم اور معظم علی نے عمران فاروق قتل کی سازش تیار کی۔
چالان میں ملزم محسن علی اور کاشف کو ویزے اور ٹکٹ فراہم کرنیوالے تین ٹریول ایجنٹوں کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
عبوری چالان میں ایف آئی آر کے ساتھ ملزموں کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ الطاف حسین، محمد انور اور افتخار حسین کو عدم گرفتار ملزم ظاہر کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم معظم علی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 28 جنوری کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔