لندن (جیوڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 2 افراد کے ڈی این اے سیمپل سکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کر دئیے گئے۔ برطانیہ نے مبینہ قاتلوں کی تلاش کیلئے پاکستانی حکام کو 3 بار تحریری درخواست کی۔
ادھر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 53 سالہ شخص کی ضمانت میں پانچویں بار توسیع کی گئی۔ 53 سالہ شخص کو ایک سال پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔ دونوں افراد کی تصویریں ڈی این اے سیمپل ملنے کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے جاری کر دیں۔