اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ملزمان معظم علی، خالد شمیم، محسن علی سید اور کاشف خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل تک رسائی دینے کا کہا گیا ہے۔
تفتیشی ٹیم کے ذرائع کے مطابق، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سے ملزموں کے آپس میں رابطوں کا پتا چلایا جائے گا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق بینک اکاؤنٹس سے سازش میں سہولت کاری اور پشت پناہی کرنے والے عناصر سامنے آئیں گے۔ ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیس کے ٹرائل میں اہم ثبوت اور مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔
امید ہے کہ عدالت سے جلد ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ملزمان معظم علی، محسن علی سید اور خالد شمیم ایف آئی اے کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔