اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ یادڑ کی 2 رکنی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سے ملاقات کر کے کیس میں ہونے والی پیش رفت اور پاکستان میں موجود ملزمان سے تفتیش کے دائرہ کار کو حتمی شکل دیں گے جس کے بعد ٹیم کے دیگر اہلکار پاکستان پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے حکومت برطانیہ سے مدد طلب کی گئی تھی۔