لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔ اور نارتھ ویسٹ لندن میں دو گھروں کی تلاشی کا عمل 32 گھنٹے سے جاری ہے۔
ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں نارتھ ویسٹ لندن میں تلاشی کے عمل کو 32 گھنٹے گزر چکے۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے دو گھروں میں تلاشی کا عمل گزشتہ روز صبح 10 بجے شروع ہوا جس میں انہیں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم شواہدملیہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق وہ قاتلوں کے قریب پہنچ چکیہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کو دسمبر دوہزار دس میں لندن میں قتل کیا گیا تھا، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے قتل کی تحقیقات شروع کی اور دونوں حملہ آوروں کے خاکے بھی جاری کییجنہیں ایشیائی قرار دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ اس سے پہلے بھی نارتھ لندن میں اہم شخصیت کی رہائش گاہ کی تلاشی لے چکی ہے۔