لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کرتے ہوئے دو گھروں پر چھاپے مارے اور ایک اہم شخصیت کے گھر کی تلاشی لی۔ پولیس نے صبح چھ بجے نارتھ لندن میں دو گھروں میں چھاپے مارے جس میں انہیں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق وہ قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کو دسمبر دو ہزار دس میں لندن میں قتل کیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے قتل کی تحقیقات شروع کیں اور دونوں حملہ آوروں کے خاکے بھی جاری کیے جنہیں ایشیائی قرار دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ اس سے پہلے بھی نارتھ لندن میں اہم شخصیت کی رہائش گاہ کی تلاشی لے چکی ہے۔