کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ملوث دو افراد کی پاکستان سے گرفتاری کے متعلق انہیں کوئی علم نہیں ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں کوئی گرفتاری ہوئی ہوتی تو انہیں ضرور عدالت میں پیش کیا جاتا۔
ایسی کسی گرفتاری کا عدالت میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے منظور وسان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔