کراچی (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ، معظم علی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش لیکن پراسیکیوٹر ایک بار پھر عدالت پیش نہ ہو سکے ، کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی ، معظم علی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی جبکہ معظم علی کی جانب سے بیرسٹر سیف عدالت میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور کیس میں اب تک کوئی ثبوت حکومت عدالت میں پیش نہ کر سکی ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار برطانیہ کو تو ہر دوسرے دن خط لکھ دیتی ہے مگر اپنے ملک میں قید ملزمان کو انصاف نہیں دلا سکتے۔
عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔