کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ رہنما عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔
ملزموں کو آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ ملزموں کو چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر بھیجا جائے تاکہ ان سے کیس کے حوالے سے مکمل تفتیش کی جا سکے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزموں سے تفتیش کے بعد انہیں 18 جنوری کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔