لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس نے دو برطانوی بینکوں کے لاکرز کی تلاشی لی ہے اور ان لاکرز سے اہم دستاویزات اور بھاری مالیت کے ہیرے جواہرات بھی ملے ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید دو افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اہم شواہد جمع ہو چکے ہیں اور کیس کی فائل کران پراسکیوشن سروس کو بھجوا دی گئی ہے اور حکومتی وکلا کی ہدایت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔