لندن (جیوڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کا دائرہ دبئی تک بڑھا دیا گیا۔ لندن میں تلاشی کے دوران برآمد ہونے والی جائیداد کی دستاویزات کا فرانزک معائنہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں تلاشی کے دوران ملنے والی رقم کے دبئی سے برطانیہ منتقل ہونے کے شواہد ملے جس کے بعد لندن پولیس نے دبئی حکومت سے رابطے کیلئے اقدامات شروع کردیے۔ پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت کارروائی کی تصدیق کی ہے۔منی لانڈرنگ کے حوالیسے جو نام سامنے آئے ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر 2012 کو ایڈورڈ کے ایک آفس اور 18 جون 2013 کو ایڈورڈ کے 2 گھروں پر چھاپے مارے گئے اور یہ رقم اسی تلاشی کے دوران برآمد ہوئی۔