لندن (جیوڈیسک) اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات مکمل کر لیں۔ جے آئی ٹی کے ارکان نے تفتیشی ٹیم کو بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے تفتیش کاروں کوجے آئی ٹی کےارکان نے عمران فاروق قتل کیس میں بھرپورمعاونت فراہم کی ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں بھی غیرملکی ٹیم کو دستیاب شواہد فراہم کئے گئے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بھی جے آئی ٹی کوعمران فاروق قتل کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، جے آئی ٹی کے ارکان کو دورہ برطانیہ کے دوران اسکاٹ لینڈ کی جانب سے شواہد اور دیگر دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔ اسکاٹ لینڈ کی پانچ رکنی ٹیم آج واپس روانہ ہو جائے گی۔