اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے منقعدہ تقریب کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جلاؤ گھیراؤ کی تقریریں کر کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو روکنا چاہیتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین خوفزدہ ہیں کہ توانائی بحران حل ہو گیا تو وہ آئندہ انتخابات بھی ہار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے کسی نئے آرڈیننس کی ضرورت نہیں، اس کے لئے عوامی آرڈیننس ہی کافی ہے۔
پاکستانی عوام نے ماضی کے دھرنے کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔