ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ساتھی اداکارہ ودیا بالن کے مداح نکلے ، کہتے ہیں انکے برجستہ جملوں کی کوئی برابری نہیں کر سکتا۔ عمران اور ودیا بالن ان دنوں اپنی آنے والی فلم گھن چکر کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ڈرٹی پکچر کے بعد یہ دوسری فلم ہے۔
جس میں وہ دونوں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ایک تقریب میں عمران نے کہا فلم گھن چکر میں ودیا نے بہت مختلف اور منفرد کام کیا ہے۔ انکی اداکاری میں بے ساختگی اور جملوں میں برجستگی ہے اور انہی خوبیوں کی وجہ سے وہ انکے فین ہیں۔ عمران نے کہا اگر انہیں فلم میں ساتھی اداکارہ کے انتخاب کا حق دیا جائے تو ودیا انکی پہلی ترجیح ہوں گی۔