ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ ہیرو عمران ہاشمی نے سسپنس اور تھرلر فلموں سے ہٹ کر ٹھان لی کچھ الگ کرنے کی اور اپنے پرستاروں کو ورائٹی دینے کے لئے کامیڈی فلم کا انتخاب کیا۔
عمران ہاشمی کی نئی فلم گھن چکر مکمل طور پر کامیڈی فلم ہے جس میں وہ اپنی پچھلی فلموں کے برعکس مزاحیہ کردار نبھا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہا کہ مجھے ایسی کامیڈی فلمیں عجیب لگتی ہیں جس میں ایکٹر لوگوں کو ہنسانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہوتے ہیں۔
گھن چکر میں سیچویشن کے حساب سے کامیڈی کی گئی ہے اور یہی اس فلم کی خاص بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھن چکر میں ودیا بالن میں ہیروئن ہوں گی۔