عمران ہاشمی رومانوی کرداروں سے عاجز

Imran Hashmi

Imran Hashmi

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار ’’راجہ نٹور لال ‘‘میں پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کے ساتھ کاسٹ،فلم انتیس اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

بالی ووڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ رومانوی کردار کر کے عاجز آچکے ہیں اور اب کوئی منفرد کردار کرنا چاہتے ہیں۔

عمران ہاشمی ان دنوں کنال دیش مکھ کی نئی فلم ’’راجہ نٹور لال‘‘ میں اہم کردار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار ماضی کی فلموں سے یکسر مختلف ہے مگر آپ کو کیریئر کو بچانے کی خاطر کوئی بڑا قدم تو اٹھانا ہی پڑتا ہے۔’’راجہ نٹور لال‘‘کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک بھی کاسٹ ہیں اور یہ فلم انتیس اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔