عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم گھن چکرکے ٹائٹل سونگ کی وڈیو ریلیز

Imran hashmi

Imran hashmi

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلمگھن چکرکے ٹائٹل سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہگھن چکر بابوکے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں ودیا بالن اور عمران ہاشمی قرض داروں کے بیچ گھن چکر بنے نظر آرہے ہیں۔

ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے۔

جو کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جس کے بعد اس سمیت اسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اس کی بخوبی عکاسی کی گئی ہے۔کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔