جلسوں کے ذریعے استحصالی سیاست کی جا رہی ہے، مجتبیٰ شجاع

Mian Mujtaba Shuja-ur-Rahman

Mian Mujtaba Shuja-ur-Rahman

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون وایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ لوگ دھرنا سیاست سے تنگ آچکے ہیں، وفاقی وچاروں صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی جلوسوں کے ذریعے استحصالی سیاست کی جا رہی ہے اربوں کے ذاتی مفاد کیلئے عمران اور قادری جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگ دھرنا سیاست سے تنگ آچکے ہیں اس لئے دھرنوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔