لاہور(جیوڈیسک)پنجاب میں اکیس سیاستدانوں کی جان کو دہشتگردوں سے خطرہ ہے۔ ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سر فہرست ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جان کو خطرے کے باعث ان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سلمان علی خان کو چیف سیکورٹی آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ دس ایلیٹ کی گاڑیاں اور80 ایلیٹ جوان ان کی زیر نگرانی کام کریں گے۔ جوانوں کو جدید اسلحہ بھی دے دیا گیا ہے۔
ایلیٹ کے جوان انتخابی جلسوں اور ریلیوں کی حفاظت کے لیے فرائض انجام دیں گے۔ عمران خان کی بہنوں کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس سمیت پولیس کے اہلکار بھی معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دیں گے۔