کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی سیاست اور عمران خان کے احتساب مارچ کو جمہوریت کیخلاف سازش قرار دینے والے حکمران‘ دوسروں پر الزامات سے قبل اپنے گریبان میں بھی جھانک کر دیکھیں کہ انہوں نے جمہوریت کو مستحکم ‘ پاکستان کو ترقی یافتہ اورعوام کو خوشحال بنانے کے حوالے سے کون سے قابل قدر کارنامے یا خدمات انجام دی ہیں یا قوم کو مسائل و مصائب سے نکالنے و نجات دلانے کیلئے ایسے کون سے اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ بلا تفریق اور غیر جانبدارانہ احتساب قوم کا مطالبہ ہے اور عمران خان قوم کے اس مطالبہ کی تکمیل کیلئے ہی جدوجہد کررہے ہیں مگر انہیں کامیابی اسلئے نہیں مل رہی کہ وہ اس کیلئے جو سیاسی کردار و انداز اپنارہے ہیں وہ حکومت کیساتھ جمہوریت کیلئے بھی خطرناک ہے مگر ا سکے جواب میں حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور تحریک انصاف کیخلاف ریاستی طاقت کے استعمال کا اعلان بھی جمہوریت کیلئے کسی بھی طور نیک شگون نہیں ہے جبکہ حکمران آج تک اپنا کوئی بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کرپائے ہیں اور نہ ہی عوام کو توانائی بحران ‘ مہنگائی ‘ غربت و مفلسی اور بیروزگاری و بد امنی سے نجات دلاکر انہیں روزگار ‘ تعلیم ‘ علاج اور رہائش کی بہتر سہولیات و ماحول کی فراہمی میں کامیابی کے حوالے سے کوئی کارنامہ انجام دے سکے ہیں اسلئے دونوں جانب کا سیاسی انداز ‘ ہٹ دھرمی اور انداز و طرز سیاست جمہوریت کیلئے خطرات کو آواز دیتا دکھائی دے رہا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات میں صدارتی عہدے پر کامیابی کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی کے انتخابات کا قانونی تقاضہ پورا کر کے بلاشبہ ایک درست اقدام اٹھایا ہے تاہم اس پارٹی کی مرکزی اور پنجاب کی تنظیم کیلئے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب کرا کے پارٹی میں جمہوریت کی عملداری کے حوالے سے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی گئی جس سے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین کو اس پارٹی کے طرز سیاست اور انداز حکمرانی پر مزید انگلیاں اٹھانے کا موقع ملا ہے جبکہ نواز شریف کے مقابلے میں بلوچستان سے کاغذات نامزدگی جمع کرانےو الے عبدالقادر بلوچ کومجلس عاملہ کا رکن نہ ہونے کی بنا ¿ پر نا اہل قرار دینے اور بلا مقابلہ انتخاب کی روایت دہرانے سے جمہوریت کی دعویدار مسلم لیگ کے اپنے اندر جمہوریت کی عملداری کی نفی ہوئی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قطر میں امریکہ کے زیر نگرانی افغانستان و طالبان کے مابین خفیہ مذاکرات اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ معصو‘ ستنکزئی و ملا عبدالمنان کی بالمشافہ ملاقات و مذاکرات کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ طالبان و افغانستان مذاکرات خوش آئند ہیں کیونکہ افغانستان میں امن اور خونریزی کا خاتمہ ہمیشہ سے پاکستان کی خواہش رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اس مقصد کیلئے بہت جدوجہد کی مگر بوجوہ افغانستان میں امن اب تک قائم نہیں ہوسکا ہے مگر اب قطر میں طالبان و افغانستان مذاکرات اور اس میں امریکی سفیر کی موجودگی ‘ امن کی جانب پیشرفت کے حوالے سے حوصلہ افزا ¿ ہے اسلئے دونوں فریقوں کو کھلے دل سے افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کا عمل مکمل کرنا چاہئے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چانکیائی سیاست کی پیروی نے مودی سرکار کو جھٹکوں اور بھارت کو زلزلے سے دوچار کردیا ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے پاکستان کیخلاف بھارتی آن لائن پٹیشن کی برطانوی عدم پذیرائی ‘ برکس اجلاس میں چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور اب روس کی جانب سے بھی بھارتی مو ¿وف مسترد کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کا دعویدار بھارت چانکیائی و سازشی سیاست کے باعث بذات خود عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیرعلی پٹی والانے فیڈریشن کے انتخابات برائے 2016ء کیلئے فارم نامزدگی کے حصول کی مدت میں 5 روزہ توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن میں شامل برادریوں اور جماعتوں و انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کے اصرار و مطالبہ پر فارم نامزدگی کے اجراءکی معیاد میں 5 روز کی توسیع کردی گئی ہے ۔ فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران نامزدگی فارم الیکشن کمشنر کے دفتر واقع جہانگیر روڈ ‘ متصل درگاہ نوری شاہ بابا تین ہٹی چوک 25 اکتوبر کی شام 5بجے تک دفتری اوقات کار میں وصول کرسکتے ہیں۔