عمران خان نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلیے وقت مانگ لیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق چاہتے ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کے ساتھ ساتھ وہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر بھی بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے خط میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔