اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 26 جون تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد کے سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جانب سے عمران خان کیخلاف بیس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی ۔ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے بعد مقدمے میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی ۔
عدالت نے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی ، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے ۔