اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں دفعہ 353 کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پولیس پردھاوا بولنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان نے گزشتہ رات پولیس پردھاوا بول کر زیرحراست افراد کو رہا کرایا۔ مقدمہ عمران خان کے علاوہ سیف اللہ نیازی، راجاغضنفر، راجا مسعود، طافوشاہ، علی شاہ، خرم نواز اور جمیل عباسی کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے۔