بنی گالہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جمعتہ المبارک کو احتجاج پر امن رکھنے کی اپیل کر دی۔
عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں نیٹو سپلائی کی بندش، امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو نومبر کے جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پشاور کے جلسے کو تاریخی بنایا جائے گا۔
دونون رہنماؤں نے سانحہ راولپنڈی اور تحقیقات سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔