اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہوئے سیاسی رابطوں میں بھی تیز ی آگئی ہے، چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری اور آصف زرداری نے جماعت اسلامی کی امیر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا ،اورسیاسی صورت حال اور آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا،دونوں رہنماوں نے سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا،دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماوں نے سندھ اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کی سیاسی صورتحال ،سینیٹ انتخابات اور آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔