عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان بھر کے ایئر پورٹس جام کردینگے۔ زبیر خان

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور لیبر ونگ پاکستان کے صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین نے آج ثابت کردیا ہے کہ وہ پی آئی اے کو کسی صورت فروخت نہیں ہونے دینگے ایمپلائز انصاف فرنٹ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے اورہم نجکاری کے خلاف مزاہمت کرنے والی ہر قوت کے ساتھ مل کر پی آئی اے کو ہر صورت بچائے گے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو چیئر مین عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان بھر کے ائر پورٹس جام کردینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے ایمپلائز انصاف فرنٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والے عظیم الشان ریلی کے اختتام پر پی آئی اے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ارشد سندھو ،سیکریٹری جنرل نصیر احمد ،منورحسین ،اشتیاق احمد ،اکرام الحق ،عامر نسیم ،آصف علی رانا ،خالد محمود ،طارق خان نیازی ،عرفان محمود ،شاہدہ خالق ،تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد عمران بھی موجود تھے ،ریلی ایمپلائز انصاف فرنٹ کے مرکزی الیکشن کیمپ سے نکل کر پی آئی اے کے تمام ڈیپارٹمنٹس ،ٹائون شپ،اور جناح ٹرمینل سے ہوتے ہوئے واپس الیکشن کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں انصاف فرنٹ اور پی ٹی آئی کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے ریلی کاروں ،اور سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھی ریلی خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز انصاف فرنٹ کے مرکزی صدر ارشد سندھو نے کہاکہ ہمیں پی آئی اے کے ملازمین کی مشکلات کا اندازہ ہے ہم جانتے ہیں کہ انہیں ٹرانسفر پوسٹنگ ،میڈیکل اور اوور ٹائم کے نام پر ہراساں کیا جاتا ہے اگر پی آئی اے کے ملازمین نے ہم پر اعتماد کیا تو ہم انہیں منجمنٹ اور سیاسی دھونس ،دھمکیوں اور خوف و ہراس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلا ئیں گے ہم پی آئی کو فروخت کرنے کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی حمایت یافتہ یونین جو ریفرنڈم کے دوران اپنے بینرز ،پوسٹرز اورپینا فلیکسز پر نجکاری کے خلاف کوئی تعرہ تک درج نہیں کرسکی وہ کل جب عملی طور پر ان کی حکومت ادارے کی نجکاری کرے گی تو یہ یونین اس کے خلاف کیسے مزاہمت کرے گی ہماری تمام ملازمین سے درخواست ہے کہ وہ ایک بار پھر دھوکہ نہ کھائیں اپنی نوکریوں اور ادارے کی حفاظت کریں اور 5جون 2014ء کو ایمپلائز انصاف فرنٹ کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

Zubair Khan Speech

Zubair Khan Speech