اسلام آباد (جیوڈیسک) ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے اس معاملے کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے، اس مسئلے پرمیں اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنا چاہتا ہوں، نادرا سے (ب )فارم کا ریکارڈ بھی حاصل کروں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی تصدیق شدہ کاپی مل گئی ہے، عمران خان نے اپنی بیٹی سے متعلق کاغذات میں جھوٹ بولاہے۔ ارسلان افتخار نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی کاپیاں میڈیا کے سامنے پیش کیں۔
ارسلان افتخار نے عمران خان نے سوال کیا کہ بتائیں کیا ٹیرین آپ کی بیٹی ہے یا نہیں؟ اقتدارکی ہوس کی وجہ سے اولاد کی موجودگی چھپانا کیا ہے؟ ارسلان افتخار نے کہا کہ عمران خان اپنے ہر جلسے میں اخلاقیات کا درس دیتے ہیں، ان پرذمےداری ہے کہ ان الزامات کی تردید کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں۔