گجرات : پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ قائد عوام عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ملک میں انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہیں ‘ جس میں عوام کو انصاف ملے گا۔ حق ملے گا ‘ اور گجرات میں آزادی مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
گجرات کے نوجوان عمران کی سربراہی میں ہونیو الی آزادی واک میں بھر پور شرکت کرینگے ‘ اور ملک میں انقلاب کیلئے کام کرینگے۔ فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں ‘ وہ اپنی موت آپ مر جائیں گے۔