اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ کسی پر انگلی نہ اٹھائیں کہیں آپ کا کردار زیر بحث نہ آ جائے۔
جیو نیوز کے اینکر حامد میر کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جیو کے معاملے پر فتوے جاری کرنے کی بجائے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے، غلطیاں ہو جاتی ہیں، اصلاح بھی ہونی چاہیئے۔
مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال خاموشی کے بعد اب کیا ایجنڈا ہے جو معاملہ اٹھایا جارہا ہے؟صرف چار حلقوں میں کیوں ہم سمجھتے ہیں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف الزامات پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کسی پر انگلی نہ اٹھائیں، کہیں ان کا کردار زیر بحث نہ آ جائے۔