اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ عمران خان پر برس پڑے، عمران خان الزامات ثابت کریں یا جھوٹ بولنے پر مجھ سے اور قوم سے معافی مانگیں۔ خورشید شاہ نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بغیر تصدیق کیے الزامات کی بوچھاڑ کررکھی ہے، مجھ پر لگائے گئے الزامات کو تین روز میں ثابت کریں، الزامات ثابت ہو گئے تو سیاست چھوڑ دوں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان الزامات ثابت نہ کرسکے تو ان کو مجھ سے اور عوام سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگنا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔