سکھر (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی عمران خان کو وارننگ دے دی کہا کہ عمران خان 3دن میں الزامات ثابت کریں یا معافی مانگیں ورنہ عدالت جانے کیلیے تیار رہیں۔
عمران خان روزانہ الزامات لگاتے ہیں پھر خود ہی تردید کرتے ہیں۔ سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں خورشید شاہ نے کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں ، عمران خان کرپشن کے الزامات ثابت کر دیں تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
اگر عمران کرپشن کے الزامات ثابت نہ کرسکے تو انھیں قوم سے معافی مانگنا ہو گی۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک روز الزامات لگا کر دوسرے روزاس کی تردید کر دیتے ہیں۔ میں قوم کی پراپرٹی ہوں لیڈر آف اپوزیشن ہوں، قوم سے معافی مانگیں، تین دن کے اندر ثابت کر دیں یا قوم سے معافی مانگیں ورنہ عدالت جاؤں گا۔