اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی اور انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے بات چیت کے لئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی اور انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔