عمران خان سمیت چوہدری شجاعت نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) 30 ستمبر تک 1174 میں سے 523 ارکان نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں تاحال سینٹ کے 19 قومی اسمبلی کے 96 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

پنجاب اسمبلی کے 220، سندھ اسمبلی کے 78، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 63 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 37 ارکان نے بھی ابھی تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت چوہدری شجاعت، شیریں مزاری، خواجہ آصف اور ظفر اللہ خان جمالی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمیت ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15 اکتوبر کے بعد الیکشن کمیشن اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دے گا۔