کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک ہی چلانی تھی تو پھر آزادی مارچ اور دھرنہ دینے کی کیا ضرورت تھی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم کھو کھر نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ غیر ذمہ درانہ ہے جس کی ذی شعور طبقہ تائید نہیں کرسکتا کیو ں کہ ان کے اس اعلان سے نہ صرف لاکھوں پاکستانی بلکہ خود ان کے کارکنان بھی مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔
لاہور سے آزادی مارچ روانگی کے وقت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مطالبات پورے ہونے تک مارچ ختم نہیں ہوگا مگر سول نافرمانی کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنے دھرنے کو محدود کردیا جو کہ سیاسی نابالغی پر مبنی فیصلہ ہے نعیم کھو کھر نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے احتجاج سے ملک و قوم کے بعد سب سے بڑا نقصان متاثرین وزیر ستان کا ہورہا ہے کہ جن کی امداد ی سرگرمیاں تقریباً ختم ہوکر رہ گئی ہے نعیم کھو کھر نے کہاکہ پاکستان میں آباد اقلیتی عوام ملک میں جمہوریت کی آبیاری اور تحفظ جمہوریت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔