لاڑکانہ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے اور عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
لاڑکانہ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے پراپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ جلسے میں آنے سے کسی کو نہیں روکا جارہا، عمران خان اور جلسے گاہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ پر کیبل سروس بند نہیں کی جارہی، یہ خبریں بے بنیاد ہیں ایسے جھوٹے اور من گھڑت پرو پیگنڈےے کو بند کیا جائے۔