اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب مشکوک ڈیوائس کی اطلاع پر بھگدڑ مچ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کامران چیمہ نے کہا ہے کہ مشکوک بیگ میں بم نہیں، کھلونا تھا۔
آزادی مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب مشکوک ڈیوائس کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر کلیئر کرایا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشکوک پیکٹ اٹھا کر لے گیا۔
سکواڈ نے مشکوک بیگ چیک کرکے بتایا کہ ڈیوائس کے ساتھ کوئی دھماکا خیز مواد نہیں تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق مشکوک بیگ میں کھلونا تھا۔