اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہفتے کی دوپہر 2 بجے بنی گالہ میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کا دھرنا ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
کور کمیٹی شاہراہ دستور پر پی ٹی آئی کا دھرنا جاری رکھنے، جلسوں کے انتظامات سمیت دیگر کئی امور کے بارے میں فیصلے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی جماعت سے مزاکرات، ارکان اسمبلی کے استعفوں، اثاثوں کے گوشوارے سمیت پارلیمانی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں ساہیوال اور لاڑکانہ کے جلسوں کے انتظامات کے حوالے سے کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔