مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عمران خان ملک میں تصادم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان ملک کو بند کر کے اقتصادی ترقی کا پہیہ جام کرنے کے خواہاں ہیں، دھاندلی الزامات کی شفاف تحقیقات کے لئے وزیراعظم جو کچھ کر سکتے تھے کر دیا، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل عدالت نے کرنی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پورے ملک اور شہروں کو بند کرنے کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔ لاہور، فیصل آباد، کراچی اور پورے ملک کو بند کرنے سے پہلے عمران خان یہ سوچیں کہ اس میں ملک کا فائدہ کتنا ہے اور نقصان کتنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد صنعت کا مرکز ہے اسی طرح لاہور بھی سب سے بڑا شہر ہے جبکہ کرچی کو ایک دن کے لئے بند کرنے سے نہ صرف پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچے گا بلکہ ملک کو بند کرنے سے عوام اور مزدور کو نقصان ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے سنیئر نائب صدر حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا مثبت اقدام ہے اس سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی کرائے کم ہوں گے اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں کم ہوں گی دھرنوں کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
ملک کے اٹھا رہ کر وڑ محب وطن عوام سازش سے آگاہ ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پا کستان اقتصادی ترقی کر ے اور ملک کے درپیش سنگین اقتصادی مسائل حل ہوں۔