لالہ موسیٰ : آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت عام ہے ہرمحب وطن شہری سے آزادی مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انصاف عام کرنے اور سر عام احتساب کے ذریعے ملکی کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کیلئے اور عوام کو اقتدار میں لانے کیلئے آزادی مارچ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جدو جہد ذاتی نہیں پوری قوم کے غریبوں ،مفلسوں ،بے کسوں اور غربت کی چکی میں پسنے والوں کی آزدی کی جدو جہد ہے۔انہوں نے کہاعمران خان اس ملک کی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ہر حال میںجی ٹی روڈ لالہ موسی سے قافلے کی شکل میں روانہ ہو کر اسلام آباد جائیں گے اور اپنے قائد چیئر مین عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔