حیدر آباد (جیوڈیسک) حیسکو کانفرنس ہال میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 25 سیٹوں والے مینڈیٹ کی چوری کا شور مچا رہے ہیں۔ 2015ء عمران خان کی جماعت کے اندرونی انتخابات کا سال ہے، ملکی انتخابات کا نہیں۔
عمران خان کی سیاست جھوٹ، دھوکا اور پاگل پن پر مبنی ہے۔ وہ ملک میں خونیں فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ عمران کے خلاف توہین عدالت کا مرتکب ہونے پر مقدمہ چلایا جائے۔
انہوں کہا کہ واٹر بورڈ پر 120 ارب اور سندھ حکومت پر 12 ارب کے واجبات ہیں۔ بجلی چور چاہے محکمہ میں ہوں یا عوام میں کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔