عمران خان ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں: پرویز رشید
Posted on September 7, 2016 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Pervaiz Rashid
لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کی طرف سے رائے ونڈ مارچ کے اعلان پر مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں اس سے ملک بدامنی کا شکار ہو سکتا ہے۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر نے کہا کہ عمران خان سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے لندن میں عمران خان کے بچوں اور تحریک انصاف کی قیادت کے گھروں کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ ان کی اپنی ہی پارٹی میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com