اسلام آباد (جیوڈیسک) سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے اب انہوں نے ولن کا کردار چن لیا۔ ریاستی اداروں کو لڑانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔
عمران خان چاہتے ہیں انہیں گرفتار کر لیا جائے لیکن حکومت ان کی یہ خواہش پوری نہیں کرے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے کو ڈانس گھر میں تبدیل کر لیا ہے، عدلیہ پر الزام لگانے والے کس منہ سے انصاف مانگ رہے ہیں، سرکاری اداروں پر حملہ کرنا دہشت گردی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی میں چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ تحریک انصاف حکومت نے خیبرپختونخوا کو بیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔