عمران خان کی نیوز کانفرنس سے لگتا ہے میں نے انہیں دن میں تارے دکھا دیئے، عمران خان اور دیگر کی نشستوں کو خالی قرار دینے کے بارے میں کسی نے تحریک پیش نہیں کی، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ غیر حاضری پر نشست سے محروم کرنے کی نوبت نہ آئے، اگر حکومت اور اپوزیشن چاہے تو انہیں ڈی سیٹ کر سکتی ہے، اسپیکر ایاز صادق۔