عمران خان جمہوریت ڈی ریل کرنے کی تحریک چلانے جا رہے ہیں، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیا ت شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک سال بعد خیال آیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، وہ غیر ضروری تحریک چلانے جارہے ہیں۔ سفاری پارک کراچی میں ہاتھیوں کے لئے بننے والے انکلوژر کا افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک سال بعد خیال آیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

عمران خان سیاست میں 20 ٹوئنٹی میچ کرانے جا رہے ہیں سیاست کو ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تحریک چلائی جا رہی ہے، ملک کے تمام اداروں کو ایک دوسرے بالخصوص فوج کا احترام کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ آگ میں تیل چھڑکنے کا نہیں بلکہ پانی چھڑکنے کا کام کرنا چاہئے۔