اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں اور تمام صوبوں کی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی پارٹی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا آج تک فیصلہ نہیں کر سکے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان 50 ہزار پاکستانیوں کے قاتل سے مذاکرات کر سکتے ہیں مگر ایک جمہوری اور آئینی حکومت سے مذاکرات نہیں کر سکتے۔