کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ الزامات سے نہیں، ترقی سے کریں، عمران خان، نواز شریف کی مقبولیت اور ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں۔
مسلم لیگی رہنما طلال چودھری نے یہ بات کراچی میں ہونے والی عمران خان کی پریس کانفرنس میں حکومت پر الزامات کے جواب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وہی گھسی پٹی باتیں کی ہیں، کیا کراچی میں پہلے سے زیادہ امن قائم نہیں ہوا؟۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورا وقت الزام تراشی میں صرف کیا ہے، کے پی کے میں کرپشن عروج پر ہے۔
تحریک انصاف کے وزیر اعلی اور وزرا پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ ہم وہاں کرپشن ختم کرینگے۔ خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔