عدم اعتماد کا پہلی بار سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، سعد رفیق

 Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون پہلی بار سنجیدگی سے عدم اعتماد کا سوچ رہی ہے، آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا پہلے دھاوا کہاں بولنا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں عدم اعتماد پر سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں، عمران خان کی حکومت کا جانا ٹہر چکا، حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی عدم اعتماد عمران خان کی حکومت کے خلاف کب کا ہو چکا ہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا مسلم لیگ نون اس کی پابندی کرے گی۔